جہلم روڈ ٹیکنیکل کالج کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کا شدید تصادم

Spread the love

جہلم روڈ ٹیکنیکل کالج کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کا شدید تصادم۔۔تصادم کے نتیجے میں دو سوار جانبحق تین زخمی
مقامی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ریکارڈ کو مدنظر نا رکھتے ہوئے کسی قسم کی چیکنگ پوسٹ نہیں بنائی گیئں ہیں۔۔کھیوڑہ پولیس ان ایکشن متعدد تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی۔۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کے قریب متعدد موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں دو نوجوان جاں بحق عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا
حادثے کے نتیجے میں عاقب ولد فضل محمد عمر 18 سال گاؤں میانی ضلع سرگودھا اور حمزہ ولد مختار حسین عمر 25 سال چک حمید جاں بحق
ہو گئے جبکہ 3نوجوان زخمی ہوگئے گئے زخمیوں کی مرہم پٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں جاری
ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے دونوں ڈیڈ باڈیز کو THQ ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کر دیا۔حکومت کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی ہے جبکہ تحصیل ہیڈکواٹر کے مرکزی سمیت داخلی خارجی راستوں پولیس کی چیک پوسٹس نا ہونے سے من چلے بے خوف وخطر ون ویلنگ سمیت تیز رفتاری کر رہے ہیں اس کے برعکس کھیوڑہ پولیس چوکی کے عملے نے انچارج چوکی عثمان تصدق جنجوعہ کی سربرائی میں تین مختلف مقامات پر ناکے لگارکھے ہیں جس سے شہرکھیوڑہ میں حادثات نا ہونے برابر ہیں۔کھیوڑہ پولیس نے درجنوں تیز رفتار ڈبل سواری سمیت ون ویلنگ کرنے والوں کو پکڑ کر کاروائی کی ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں