روس دوبارہ ”سویت یونین“ کی بحالی چاہتا ہے، ملک الطاف حسین

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) پاکستان پرچم پارٹی کے چیئرمین ملک الطاف حسین نے کہا ہے کہ روس دوبارہ ”سویت یونین“ کی بحالی چاہتا ہے جو جہاد افغانستان کی وجہ سے ٹوٹ کر تحلیل ہوچکا ہے اور جس کے نتیجے میں کئی مقبوضہ ریاستیں آزاد ہوگئیں۔ عالمی برادری اور انصاف پسند اقوام کو چاہئے کہ وہ آزاد ملک یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے روسی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کریں،انہوں نے مزید کہا کہ ایک آزاد ملک یوکرین سے روسی فوج کے فوری انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے روس پر تجارتی اور سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں