جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد پولیس کا ہندو برادری کے گھروں سے چوری کرنے والے گروں کے سرغنہ کو گرفتارکرنے کا دعویٰ، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور گھریلو سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ہندو برادری کے گھروں سے چوری کرنے والے گروں کے اہم سرغنہ کو پولیس نے گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ڈی ایس پی صدر یار محمد رند نے سٹی تھانہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہندو برادری کے گھروں سے چور کرنے والے ملزم مٹھل جکھرانی کو گرفتار کرکے اس سے قبضے سے چوری کئے گئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جس میں 10تولے سونا، 52ہزار نقدی سمیت گھریلو سامان ایل سی ڈی، گیس سلنڈر، بیٹری، ڈش رسیور، ڈنر سیٹ، کپڑے، کمبل، کھلونے، میک اپ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم چوری کی وارداتوں سمیت دیگر 7مقدمات میں پولیس…
