پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)کی سربراہ غنویٰ بھٹو نے پشاور کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)کی سربراہ غنویٰ بھٹو نے پشاور کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف حکمران دعوے کر رہے ہیں کہ انہوں نے دہشت گردی پر قابو پا لیا ہے اور دوسری طرف ملک کے مساجد میں عبادت کرنے والے معصوم لوگ بھیانک دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کل کی بات ہے جب بلوچستان میں بارود کی آگ جل رہی تھی اور آج پشاور ایک بار پھر خون سے سرخ ہوگیا ہے، غنویٰ بھٹو نے پشاورسانحے کو ملکی اٹیلیجنس، قانون اور امن امان کے انتظامی سرشتے کی ناکامی قراردیتے ہوئے کہا کہ جب ریاستی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ملکی سیاست کی جوڑ توڑ میں مصروف ہوجاتے ہیں تو اس قسم کے نتائج نکلتے ہیں عوام کو صرف یہ نہ بتایا جائے کہ دھماکے میں کتنا بارود استعمال ہوا اور اس کی ساخت کیسی تھی؟ حکومت کو عوام کے سامنے پشاور سانحے کی پوری تفصیل پیش کرنا ہوگی کہ اس میں کون ملوث تھا اور صرف یہ ہی نہیں بلکہ کون سے اداروں کی غفلت کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا؟انہوں نے کہا کہ عوام کو تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے اور اس کے ساتھ جو مجرم ان کارروائیوں میں ملوث ہیں انہیں قانون کے کٹہڑے میں لاکھڑا کیاجائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اب ملک میں دہشت گردی کو اس کے اسباب سمیت ختم کیا جائے گاکیوں کہ جب تک دہشت گردی کے اسباب ختم نہیں کیے جاتے تب تک دہشت گردی کو ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں