دینہ(نمائندہ خصوصی )گزشتہ روز علاقہ تھانہ منگلا بھرٹہ میں بوری بند لاش ملی جس کا ملزم تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے 72 گھنٹے میں گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ منگلا کی حدود میں مقتول نزاکت حسین ولد محمد ایوب کی تشدد زدہ جلی ہوئی بوری بند نعش ملی جس پر تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 43/22 بجرم 302 ت پ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا طاہر رحمان خان کے احکامات پر ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ، ساجد محمد سب انسپکٹر اور انچارج آئی ٹی لیب پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے موقع سے تمام شواہد اکھٹے کئے مقتول کی جیب سے 2 عدد سمیں برآمد ہوئیں جن کی مدد سے اندھے قتل کے ملزم تنویر حسین ولد محمد اکرم ساکن بھرٹہ کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے 72 گھنٹے کے قلیل وقت میں اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے دوران تفتیش اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتلایا کہ پیسوں کے لین دین کی وجہ سے قتل کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اندھے قتل کے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ ان کی ٹیم اور انچارج آئی ٹی لیب کو تعریفی اسناد دیں۔
