جیکب آباد میں الیکٹرونک کی دکان میں لگنے والی آگ نے 2 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں الیکٹرونک کی دکان میں لگنے والی آگ نے 2 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے شاہی بازار میں واقع سنتوش کمار کی الیکٹرونک کی دکان میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بھڑکتے ہوئے شعلوں نے اوپر کی دو منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی کے باعث دکان اور مکان کا قیمتی سامان جل کر مکمل طور راکھ ہوگیا مکان میں مقیم اہلخانہ کو مکان کی چھت پھلانگ کر دوسری عمارت میں منتقل کیا گیا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور معجزانہ طور محفوظ رہے، اطلاع ملنے پر فائربرگیڈ عملہ تاخیر سے پہنچنے کے باعث آگ پر فوری طور پر قابو نہ پایا جا سکا جس کی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا، پولیس کے مطابق سنتوش کمار کی الیکٹرنک کی دکان میں آتشزدگی کا واقع شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں