جیکب آباد(نامہ نگار) شہری اتحاد جیکب آباد کا اجلاس، شہر کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے پر احتجاج، جمس ڈائریکٹر کو ہٹانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہرکی ایک سو سے زائد سیاسی، سماجی، دینی اور بیوپاری تنظیموں پر مشتمل شہری اتحاد جیکب آباد کا اجلاس جے یو پی نورانی کی میزبانی میں بھٹائی ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس میں شہری اتحاد کے صدر محمد اکرم ابڑو، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، جے یو پی نورانی کے رفیق فخری، جے یو آئی کے مولانا عبدالجبار رند، سٹی فورم کے حماد اللہ انصاری، ہیومن رائٹس کے خالد محمود کٹبار، ٹیم آف ام رباب کے عبدالوحید بروہی، ڈومکی اتحاد کے عبدالفتاح ڈومکی، سمیت معزز شہریوں حاجی لکمیر چاچڑ، ڈاکٹر خلیل احمد کھوسو، فقیر محمد جمالی، عمران علی لانگو اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر شہر کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے پر احتجاج کیا گیا، اجلاس سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد کا عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں شہر میں جاری ترقیاتی کاموں میں ناقص ٹائلز استعمال کی جارہی ہیں، شہر میں گندگی کے ڈھیر کے لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے اورشہری ملیریا جیسی بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ شہر میں امن امان کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہے جس کی وجہ سے شہری غیر محفوظ ہوچکے ہیں، رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ شہر کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے، اجلاس میں جمس ڈائریکٹرکی جانب سے شہریوں کو حراساں کرنے کی مذمت کی گئی اور کہاکہ نااہل ڈائریکٹر کی وجہ سے جمس جیسا بڑا ادارہ تباہ ہورہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلفور جمس ڈائریکٹر کو ہٹا کر اہل ڈائریکٹر مقرر کیا جائے۔ اس موقع پر بھٹائی ٹاؤن کے لیے صدر رفیق احمد فخری،نائب صدر فقیر محمد جمالی، جنرل سیکریٹری معاویہ بنگلانی، جوائنٹ سیکریٹری ناصر علی کھوسو، پریس سیکریٹری عمران علی لانگو اور رابطہ سیکریٹری علی حیدر دایو کو مقرر کیا گیا
