روس نے بھارت کو ایس 400میزائل سسٹم فراہم کرکے سقوط ڈھاکہ کی یاد تازہ کردی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) پاکستان پرچم پارٹی کے چیئرمین ملک الطاف حسین نے کہا ہے کہ روس نے بھارت کو ایس 400میزائل سسٹم فراہم کرکے سقوط ڈھاکہ کی یاد تازہ کردی ہے، روس نے عالمی پابندیوں کے باوجود بھارت کو ایس 400میزائل سسٹم فراہم کرکے خطے میں طاقت کے توازن کو بگانے کی کوشش کی ہے، روس پاکستان کا روائتی مخالف اور بھارت کا فطری دوست ہے، یوکرائن پر روسی جارحیت کے بعد بھارت کو میزائل سسٹم فراہم کرنے کا صاف مطلب ہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف جارحیت پر اکسایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایس 400میزائل فراہم کرنے کے بعد ”سقوط ڈھاکہ“ کے وقت روسی کردار کی بھی یاد تازہ ہوگئی ہے کہ جب مشرقی پاکستان کو توڑنے کے لیے روس بھارت کی مکمل فوجی حمایت کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ روس پر کامیابی کے جو دعوے کئے اور بغلیں بجائی جارہی تھیں ان کے بھیانک نتائج سامنے آگئے ہیں۔ وزیر اعظم کے دورہ ماسکو کے دوران ہی روس نے ایک طرف ایک آزاد ملک یوکرائن پر حملہ کردیا اور دوسری طرف دورہ کے ایک ہفتے بعد پاکستان پر فوجی دباؤ بڑھانے کے لیے بھارت کو ”ایس 400“ میزائل سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کرایاگیا۔ ملک الطاف نے مزید کہا کہ الحمد اللہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے پاکستان کی بہادر فوج اور 22کروڑ عوام ہر طرح کی بیرونی جارحیت اور خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں جبکہ روس اور بھارت کو یہ بات بھی ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ مسلمانوں کے پاس ”جہاد“ ایک ایسا ھتیار ہے کہ جس کا مقابلہ دنیا کی کوئی بھی فوجی ٹیکنالوجی نہیں کرسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں