جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی پولیس نے چنڈ شاخ کے قریب چیکنگ کے دوران ایک ملزم گل بخش گلوانی جکھرانی سے 2کلو چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف حدود کے تھانہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایک اور کاروائی میں مولاداد پولیس نے پولیس مقابلے کے کیس میں مطلوب ایک ملزم راشد گلوانی جکھرانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل برآمدکرلیا۔ علاوہ ازیں گڑہی خیرو پولیس نے روپوش، اشتہاری اور مطلوب ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک ملزم عمران کھنڈ کو گرفتار کرلیا۔
