جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں گرمی آتے ہی سیپکو کی جانب سے بجلی کی بدترین ٹرپنگ سے شہری پریشان۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرمی کی آمد کے ساتھ ہی سیپکو کی جانب سے مختلف فیڈرس پر بجلی کی غیر اعلانیہ بلاجواز لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے بدترین ٹرپنگ سے شہری سخت پریشان ہو گئے ہیں سٹی ون، ٹو، ہسپتال، شہباز، شاہ لطیف سمیت دیگر فیڈر پر غیر اعلانیہ کئی کئی گھنٹوں بجلی کی بندش اب معمول بن گئی ہے شہریوں نے چیف سیپکو اور دیگر بالا حکام سے بجلی کی بلاجواز بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
