جیکب آباد کے شہریوں کا چوری اور چھینے گئے موبائل فون برآمد نہ کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاج

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے شہریوں کا چوری اور چھینے گئے موبائل فون برآمد نہ کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاج، آئی ٹی انچارج کو ہٹانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے شہریوں نے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کی عدم برآمدگی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے آئی ٹی انچارج کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے محنت کش نظیر احمد، نو ر السلام، اسرار احمد، ہیبت علی اور دیگر نے ایوان صحافت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ سے آئی ٹی آفیس کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن شکایات کا ازالہ نہیں کیا گیا انچارج ہر وقت دفتر سے غائب رہتا ہے ایک ہی شخص عرصے سے آئی ٹی انچارج مقرر ہے اسی لئے متاثرین کی شکایات حل کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے انہوں نے ایس ایس پی جیکب آباد سے مطالبہ کیا کہ آئی ٹی انچارج کو ہٹاکر موبائل فون جلد برآمد کرائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں