ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ عمران حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ عمران حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اب وہ دھونس اور دھاندلی پر اتر آیا ہے جس کا جواب دینا جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اسپتال چوک جیکب آباد میں ایک جلسے عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر عوامی سمندر اور جیکب آباد ضلع سے ہزاروں کارکن 23مارچ کو اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنے میں شرکت کرکے گرتی ہوئی حکومت کو آخری دھکا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز اور نااہل حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے اب عوام کو میدان میں نکلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل اور ناجائز حکمرانوں کو مزید وقت دیا گیا تو یہ ملک و ملت کے لیے نقصان کا باعث ہوگا اس لیے عوام کو 23مارچ کو اپنے گھروں سے نکل کر حکمرانوں کو اقتدار سے نکالنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں