شہریوں میں صحت کے متعلق شعور بیدار کرنے کے لئے شہید بینظیر بھٹو پارک سے ڈی سی او چوک تک واک کا انعقاد

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے صحت مند معاشرے کی تکمیل اور شہریوں میں صحت کے متعلق شعور بیدار کرنے کے لئے شہید بینظیر بھٹو پارک سے ڈی سی او چوک تک واک کا انعقاد کیا گیا۔ منعقدہ واک کی قیادت سینئر رہنما عبدالغفار طاہری، صدر امیر بخش طاہری کررہے تھے۔ اجتماعی واک میں ضلعی قائدین سمیت کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی، ڈی سی چوک پر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرہ اور صحت مند پاکستان جماعت اصلاح المسلمین کا مشن ہے اپنے قائد خواجہ محبوب سجن سائیں کے احکامات پر اجتماعی واک کا مقصد لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہے کہ صحت نعمت ہے اس کا خاص خیال رکھیں جس میں روز کی بنیاد پر ورزش کرنا ہماری صحت کے لیے انتہائی ضروری اور فائدے مند ہے آج کل بڑھتی ہوئی بیماریوں کے پیش نظر ڈاکٹر حضرات بھی روزانہ ورزش کرنے کی ہدایات کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں