جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے افضل بابا قبرستان سیوریج کے پانی کی زد میں،بلدیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے قبریں غلاظت زدہ پانی میں ڈوب گئیں،فاتحہ خوانی کے لئے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ کی غفلت کی وجہ سے افضل بابا قبرستان سیوریج کی زد میں آگیا ہے غلاظت بھرے پانی میں قبریں ڈو ب گئی ہیں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ کی نا اہلی سے قبرستان بھی بچ نہیں سکے ہیں شکایات کے باوجود بلدیہ عملہ کچھ کرنے کو تیار نہیں ڈی سی،بلدیہ ایڈ منسٹریٹر اور دیگر بالا حکام نوٹس لیں۔
