دونوں شخصیات کی خدمات ملک و قوم کیلئے قابل ستائش ہیں۔صدر جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ امریکہ
یورپ(چیف اکرام الدین) بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن امریکہ کے صدر فضل محمد خان نے کہا کہ شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ کی تقرری احسن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیات کی خدمات ملک و قوم کیلئے قابل ستائش ہیں جو قابل تعریف ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی وزیر اعظم عاصم سلیم باجوہ کی تقرری سے میڈیا اور صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات میں کمی آسکتی ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ صحافیوں کے مسائل و مشکلات کا خاتمہ ہو سکے جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن امریکہ کے صدر فضل محمد خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ دونوں قابل ترین شخصیات کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دونوں شخصیات سے امید کرتا ہوں کہ دونوں اہم شخصیات صحافیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کریگی تا کہ صحافیوں کے مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے۔