اسلام آباد پولیس میں خوبرو لیڈی پولیس کانسٹیبل کی پراسرار ہلاکت

Spread the love

لیڈی کانسٹبل پولیس لائن سے گئی اور بعد میں اس کی لاش کوئی پولی کلینک چھوڑ گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس

اسلام آباد(کرائم رپورٹ)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹبل اقرإ کی موت نےاسلام آباد پولیس کے افسران پر سوالات کھڑے کر دیے پولی کلینک ذراٸع کے مطابق ایک شخص جو اپنے آپ کو اسلام آباد پولیس کا ڈی ایس کہ رہا تھا ہسپتال آیا اور اس نے کہا کہ یہ میری بھتیجی ہے اور اس نے زہر یلے گندم کے دانے کھا لٸے ہیں ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی کانسٹبل پولیس لاٸن سے گٸی اور بعد میں اس کی لاش کوٸی پولی کلینک چھوڑ گیا ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں نہیں پتہ لیڈی کانسٹبل کی لاش کہاں سے لاٸی گٸی ذراٸع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ایک ایس پی مبینہ طور پر اس میں شامل ہے لیڈی کانسٹیبل اقرا دن 11 بجے بینک جانے کا بتا کر گئی، تقریباً 3 بجے اس کی موت کی اطلاع موصول ہوئی، ڈیڈ باڈی برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کا حکم ہے اقرا کی موت میں کسی بھی رینک کا پولیس افسر ملوث پایا گیا اُسے معاف نہیں کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں