سپریم کورٹ نے ایک عظیم سوموٹو پر فیصلہ کیا کہ اس سے انکی نیندیں حرام ہو گئی ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا کہ اگر اللہ کو منظور ہوا 25تاریخ کو 2بجے لال حویلی سے حقیقی آزاد مارچ لانگ مارچ اسلام آباد کیلئے نکلے گا ،2بجے لال حویلی سے نکلیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغا م میں انہوں نے کہا مقصد ان چوروں کا جو ایف آئی اے ،اے این ایف اور نیب سے کیسز ختم کروانا چاہتے ہیں اور سپریم کورٹ نے ایک عظیم سوموٹو پر فیصلہ کیا کہ اس سے ان کی نیندیں حرام ہوگئی ہےیہ وہ تمام لوگوں کے لئے اطلاع ہے، اگر لال حویلی میںرکاوٹیں ہوں توکمیٹی چوک سے نکلیںگے، کمیٹی چوک میں رکاوٹیں ہوں تو چاندنی چوک سے نکلیں گے، اگر چاندنی چوک میں رکاوٹیں ہونگی تو فیض آباد پر اکٹھے ہونگے۔