ایڈوائے کے زیر اہتمام بین الاقوامی تعلیمی ایکسپو کا انعقاد

Spread the love

دنیابھر کی جامعات کے نمائندگان نےا سٹوڈنٹس کو راہنمائی فراہم کی

پاکستانی اسٹوڈنٹس کے لئے دنیا بھر کی جامعات کے دروازے کھلے ہیں۔ عابدہ جلالی

اسلام آباد ( ) پاکستانی اسٹوڈنٹس کے لئے دنیا بھر کی جامعات کے دروازے کھلے ہیں اور ہر تعلیمی سیشن میں سینکڑوں خواہشمند اعلیٰ تعلیم کے لئے ایڈوائے کا پورٹل استعمال کرتے ہوئے من پسند جامعات میں داخلہ لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈوائے کنسلٹنسی پاکستان چیپٹر کی کنٹری ہیڈ عابدہ جلالی نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ بین الاقوامی تعلیمی نمائش میں آنے والے خواہشمند طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کی ٹاپ رینکڈ جامعات پاکستانی قابلیت کی منتظر ہیں۔ ہمارے اسٹوڈنٹس کو صحیح سمت میں موڑ نے کی ضرورت ہے کیونکہ صحیح سمت کا تعین ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق ایڈوائے اسٹڈی ابراڈ ایجوکیشن ایکسپو میں برطانیہ ، کینیڈا، امریکہ اور دیگر ممالک کے جامعات کے نمائندگان نے طلبہ راہنمائی کے لئے اسٹال لگائے جہاں سینکڑوں خواہشمند وں کو راہنمائی فراہم کی گئی اور دستاویزات کی تشخیص بھی کی گئی ۔علاؤہ ازیں بین الاقوامی اسکالر شپ ، انٹرنیشنل اسٹڈیز اور جامعات کے انتخاب پر بھی ماہرین نے راہنمائی فراہم کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں