پنڈدادنخان ( راشدخان)
پنڈدادنخان کے نواحی قصبہ سروبہ کی عوام کو مسلسل پندرہ دن سے پانی کی بندش کا سامنا۔
آگ برساتے سورج میں اس علاقے کی عوام پانی کی تلاش میں دربدر ہونے پر مجبور ہو گئی ہے۔۔
پانی سپلائی پر معمور والو میں فون اٹینڈ کرنے سے گریزا۔۔عوام کا اسسٹنٹ کمشنر سے فوری نوٹس کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق جیسے ہی گرمی کی شدید لہر نے تحصیل پنڈدادنخان کا رخ کیا ہے تحصیل بھرکیطرح نواحی قصبہ سروبہ میں بھی پانی کہ شدید قلت کا بحران پیدا ہو گیا ہے سروبہ کے رہائشی ملک اریب نے سوشل میڈیا پر اسسٹنٹ کمشنر کی توجہ اس بنیادی سہولت کی عدم دستیابی کی جانب مبزول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہر ہفتے میں دو تین مرتبہ پانی کی سپلائی چل رہی تھی جبکہ موسم گرما کے آغاز سے حالات یکسر بدل گئے ہیں اور اب پندرہ دن ہو چلے ہیں پانی کی سپلائی مستقل بند ہے جس سے انسانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ پانی سپلائی پر معمور والو میں بھی فون اٹینڈ نہیں کرتا جس سے صورت حال کا علم ہوسکے ہم اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے اپیل کرتے ہیں کہ سروبہ میں پانی کی سپلائی جلد بحال کروائی جائے تاکہ اس علاقے کی عوام بنیادی ضرورت سے مستفید ہوسکے۔
