جرائم پیشہ اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے کراچی میں جرائم کھلے عام جاری ہیں.
کراچی(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اتحاد ملت کراچی کےسنئیر نائب صدر وسوشل میڈیاسیل کراچی کے صدر صحافی زید میمن نے DG رینجرز سندھ و IG سندھ پولیس سے سیکوریٹی اقدامات پکٹس و اسنیپ چکینگ ہمراہ مشکوک عناصروں کی روک تھام کو ممکن بنانےکیلیئے انتظامیہ کو از خود ایکشن کرنے کا حکم صادر کریں کی سنئیر نائب صدر کراچی زید میمن نے اپیل کی ہے ان کا کہنا تھا قانون نافز کرنیوالے اداروں کی محنت سے کراچی شہر میں قائم امن کو سبوتاز کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے کہ کوئ بھی دن دیہاڑے یا رات گئے ایک پولیس افسر یا کسی شہری کو ہلاک یا نقصان دے سکے جو امن وامان کی صورتحال پر انگلیاں اٹھانے کے مترادف بنکر رہ جائے جن اقدام کی روک تھام کیلیئے جرائم پیشہ و سہولتکاروں کو فوری گرفتار کیا جانا چاہیئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے ہر علاقے و محلے میں جرائم کھلے عام جاری ہیں مگر افسوس کوئ پرسان حال نہیں ہے کراچی کے سنئیر نائب صدر صحافی زید میمن نے لیاری اور سٹی تھانہ میں موجود کرپٹ ٹولوں کی اسکرونٹی کی جانی چاہیئےکا مطالبہ اور گٹکا چرس ہیرون فحاشی جوا و سٹہ سب کھلے عام پولیس کی سرپرستی میں جاری ہے کے خلاف فوری ایکشن کا AIG کراچی جناب غلام نبی میمن سے مطالبہ کیا ہے.