

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانیت کی فلاح کا بہترین چارٹر ھے. مخلوق کی خدمت کردار کی عظمت کی دلیل ھے. بے سہارا لوگوں کو معاشرے میں باوقار مقام دلانے میں مسلم ھینڈز کا کردار روشن قندیل کی مانند ھے. ان خیالات کا اظہار ائیر سیال کے چئیرمین فضل جیلانی نے مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ھوئے کیا جس کی صدارت آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کے ولی عہد صاحبزادہ محمد نعیم الدین شاہ نے کی جبکہ آزاد کشمیر کے وزیر مذہبی امور صاحبزادہ حافظ حامد رضا،مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کے چئیرمین سید لخت حسنین، الکرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد اسلم کمبوہ،ایڈیشنل کمشنر ریونیو حافظ احمد طارق، ائیر سیال کے ڈائریکٹر محمد عمراور سابق ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر امجد کلیر مہمانان خصوصی تھے.اس موقع پر سکول کے بچوں نے ملی نغمے اور مختلف خاکے پیش کئے. سالانہ امتحان میں نمایاں کارکردگی کے حامل سٹوڈنٹس اساتذہ میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے.ممتاز روحانی پیشوا سید صفی اعظم چن پیر نے دعا کرائی.بعد ازاں شرکاء اور سٹوڈنٹس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا.