گلگت (پ ر) ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہاکہ ضلع کے تینوں سب ڈویژنوں میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کریں گے بڑھتی ہوئی ٹریفک کی روک تھام کیلئے SSP پولیسAC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن اور محکمہ ایکسائزکے ذمہ دار آفیسران سے ملکر جامع ٹریفک پلان تیار کریں, ایکسائز پولیس اور ٹریفک پویس مشترکہ ناکے لگاکر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کریں خلاف ورزی پر کاروائی کریں،اور میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل اپنے اپنے حدود میں مصروف ترین شاہراہو ں سے تجاوزات کو ہٹاکر صفائی یقینی بنائیں ان خیالات کا ظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے جاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جوٹیال اور پرونشل ہیڈ کوآرٹرہسپتال ا یریاز میں ٹریفک رش کوکم کرنے کیلئے روڈ کے درمیان ڈیوائڈر اور یو ٹرن بنادئے جائیں، ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعداد مین اضافے کے ساتھ آگاہی مہم بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں SSP گلگت شہباز الہٰی، اسسٹنٹ کمشنر گلگت امیر تیمور، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ عنایت الرحمن، GDA، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ، اور چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر اور ضلع کونسل گلگت کے چیف آفیسر شاہ ولی اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شریک تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی ہیڈکوآرٹر ہسپتال، شہید ضمیر عباس چوک، این ایل آئی بازار کے دونوں چوراہے اور جوٹیال میں گاڑیوں کی رش کم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس ٹریفک پلان بنائے تاکہ ان ایریاز میں مستقل بنیادوں پر ٹریفک مسائل پر قابو پایا جاسکے۔ اس سے قبل SSP گلگت شہبا ز الہٰی نے ٹریفک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی مجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ٹریفک رش میں اضافہ ہوتا ہے وہاں پر روڈ کے درمیان ڈیوائیڈر نصب کئے جارہے ہیں اور مناسب فاصلے پریوٹرن بھی بنانے کیلئے کام کررہے ہیں تاکہ ٹریفک رش میں اضافے کے باعث حادثات پر قابو پانے میں مد د مل سکے گی، اسکے علاوہ اجلاس کو ایکسائز پولیس انسپکٹرنے ٹریفک ناکوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے شرکاء کی جانب سے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں اور ذمہ دار آفیسران پر زور دیا کہ وہ ٹریفک مسائل کے حل کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھائے جائیں۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ متعلقہ آفیسران کے ہمراہ شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور ٹریفک پارکنگ ایریاز کیلئے مناسب جگہوں کامعائینہ کیا، انہوں نے چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین کو ہدایات دی کہ جوٹیال، این ایل آئی چوک، ہسپتال ایریا میں گاڑیوں کیلئے پارکنگ لی گئیں جگہوں کو بلیڈ ٹریکٹر کے ذریعے ہموارکریں تاکہ زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کیلئے پارکنگ کیلئے سہولت مل سکے گی ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی عوام کی خدمت ہی اولین ترجیح ہے
