گلگت امیر تیمور کا معائینہ ٹیم کے ہمراہ چھاپے، خلاف ورزی پر درجنوں دکانداردھر لئے گئے

Spread the love

گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور کا معائینہ ٹیم کے ہمراہ چھاپے، خلاف ورزی پر درجنوں دکانداردھر لئے گئے گوشت فروشوں، سبزی منڈیو ں، پولٹری شاپس، اور جنرل سٹور مالکان پر جرمانے بھی کئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیرتیمورنے تحصیلدار ہیڈکوآرٹر مختار احمد، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، سیکٹر مجسٹریٹس، ذوالفقار علی ، عالم حسین، شیر باز اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہرکے مختلف مارکیٹوں میں گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران سبزی و فروٹس منڈیوں میں تھوک و پرچوں قیمتوں کابھی جائزہ لیا، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے پر 3 سبزیر و فروٹس منڈیوں، زائدپیسے لینے پر 5 پولٹری شاپس، 2 قصائیوں اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری نرخناموں کو دکان کے مناسب جگہ پر چسپاں نہ کرنے پر ایک درجن سے زائد تاجروں کو نٹسز دے دئے، اگلی بار چھاپہ مار کاروائی کے دوران دکان سیل اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا بعد ازاں انہوں نے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گرانفروشی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے روزانہ مارکیٹ کا دورہ کررہا ہوں، عوامی شکایات کا فوری کاروائی کی جاتی ہے، فوڈ اور میٹ انسپکٹرز سیکٹر مجسٹریٹس کو سختی کے ساتھ ہدیات دیں ہیں کہ وہ روزانہ مارکیٹ چیکنگ کرکے اور رپورٹ دیں، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ داروں کو سہولت دینے کیلئے میری ٹیم ہمہ وقت چوکس اور الرٹ ہے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے سیکریٹری سیف الملوک کو حکم دیاکہ اشیائے خورد نووش، سبزی، فروٹس، منڈیوں، اور پراچہ وکریانہ جنرل سٹوروں، گوشت و پولٹری کے دکانوں پر نظر رکھیں، انہوں نے کہا کہ آئے روز خو دساختہ مہنگائی کے خلاف عوامی شکایات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے گرانفروشی روکنے کیلئے تاجر تنظیموں کی تعاون ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اور اسکی ٹیم گرانفروشوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں