گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور کے قیادت میں ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، خلاف ورزی پر درجنوں دکانداردھر لئے گئے03 گوشت کی دکانیں اور2 پولٹری شاپس سیل،2 سبزی منڈی مالکان پرزائد منافع خوری پر جرمانے عائد، اومتعدد ر جنرل سٹور مالکان کو بھی لیگل نوٹسز مل گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیرتیمورکے حکم پر سٹی مجسٹریٹ محمد رشید، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، سیکٹر مجسٹریٹس،عالم حسین نے ریونیو فیلڈ سٹاف اورمیونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہرکے مختلف مارکیٹوں میں گرانفروشوں کے خلاف زبردست کاروائیاں، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے03 گوشت کی دکانیں،2 پولٹری شاپش کو سیل کردیا اور آئندہ کیلئے محتاط رہنے کا بھی نوٹسز جاری کردیا، سوموار کے روز دوسری کاروائی کے دوران سٹی مجسٹریٹ محمد رشیدنے سیکٹر مجسٹریٹ عالم حسین، محمد جابر اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ سبزی اور فروٹس منڈیوں مالکان پر زائد منافع خوری پر بھاری جرمانے عائد کئے اور موقع پر ہدایات دیں کہ وہ آئندہ زائد منافع خوری سے اجنتاب کریں، بصورت دیگر منڈیو ں کو سیل اور مالکان کو جیل کی سزا دی جائے گی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گرانفروشی کی ہر گز اجازت نہی ہے، عوامی شکایات کا فوری کاروائی کی جاتی ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ داروں کو سہولت دینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے قیادت میں گرانفروشوں کے خلاف ہمہ وقت چوکس اور الرٹ ہے۔ ترجمان چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ خو دساختہ مہنگائی اور گرانفروشی روکنے کیلئے تاجر تنظیمیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں خو د ساختہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اور اسکی ٹیم گرانفروشوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔
