کھیوڑہ (راشدخان)
عید کی چھٹیوں میں سول ہسپتال کھیوڑہ کے عملہ کی شاندار خدمات، عملے کی شدید کمی کے باوجود دن رات عوام کو طبی سہولیات کا سلسلہ جاری رہا۔
سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مدثر کے زیر انتظام ڈاکٹروں سمیت ایمرجنسی سٹاف اور دیگر پیرامیڈیکل سٹاف چوبیس گھنٹے موجود رہا، روٹین سے زیادہ ڈیوٹی کرنے پر عوام کا عملہ کو خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل بھی محکمہ صحت کے اعلی حکام کی توجہ اس جانب مبزول کروائی جا چکی ہے کہ سول ہسپتال کھیوڑہ میں میڈیکل سٹاف کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے عرصہ دراز سے یہاں تعینات سٹاف کو روٹین سے زیادہ ڈیوٹی پرفارم کرنی پڑتی ہے جبکہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور انڈسٹریل ایریاہونے کیوجہ سے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے اور ایمرجنسی کے لیے مخصوص ہال بھی حادثات کی شرح کے مقابلے میں ناکافی ہے تاہم اس یونٹ کی کارکردگی دیگر دوسرے اداروں سے بہت تسلی بخش ہے حال ہی میں ملک بھر میں حکومت کی جانب سے عید الفطر کی چھے چھٹیاں دی گئی مگر سول ہسپتال کے ایس ایم او ڈاکٹر مدثر نے بہترین حکمت عملی سے کم سٹاف کی موجودگی کو عوام کی سہولت کے پیش نظر بہترین استعمال کیا اور تمام سٹاف نے روٹین سے زائد گھنٹے ڈیوٹی پرفارم کی جس پر شہر کے سماجی رفاعی حلقوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور فرنٹ لائن کے ان سولجرز کو سلام پیش کیا۔اہل علاقہ نے سی ای او جہلم۔ڈاکٹر وسیم۔سے اپیل کی ہے شہر کی آبادی کے تناسب سے سول ہسپتال میں عملہ کی کمی کو فوری طورپر مکمل کیا جائے۔
