گلگت (پ ر) عوامی شکایات پر فوڈ انسپکٹرراشد قاسمی، میونسپل مجسٹریٹ شاہ خان اور سیکٹر مجسٹریٹ محمد عباس نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ پونیال روڈ، بے نظیر چوک مارکیٹ، راجہ بازار، صدر بازار، گھڑی بازار، اتحاد چوک بازار، ائیرپورٹ روڈ بازار میں زبردست کریک ڈاون،سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے، زائد منافع خوری، گرانفروشی اور فٹ پاتھ پر ناجائز قبضہ کرنے والے دودرجن سے زائد تاجروں پر بھاری جرمانے عائد کردئے، اور موقع پر انہیں خبردار کیا کہ وہ آئندہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے خلاف ورزی کی صورت میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیر تیمور کے حکم پر کار سرکار میں مداخلت کرنے، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے، فٹ پاتھوں پر ناجائز قبضہ کرکے کاروبار کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی، فٹ پاتھ راہگیروں کے چلنے کیلئے ہے فٹ پاتھوں پر ناجائز قبضہ قانون کی صریحا ٌ خلاف ورزی تصور ہوگی۔لہذا آئندہ کسی بھی تاجر نے فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے والوں کو جیل کی سزا ہوگی۔
