ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف:
تفصیلات کے مطابق آر پی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود اور ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کا تھانہ ہڑپہ کی حدودمیں گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے قائم کیا گیا سستا رمضان بازار کا اچانک وزٹ انہوں نے رمضان بازار کی سیکورٹی کے لیے تعینات پولیس اہلکار ان کو مناسب ہدایات دیں اور رمضان بازار میں عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا.
آر پی او ساہیوال معین مسعود نے ڈیوٹی پر مامور سول انتظامیہ کے ملازمین کو ہدایت کی کہ پولیس سیکیورٹی کے لیے آپ کے ساتھ ہے عوام الناس کو کسی بھی قسم کی پریشانی کے بغیر اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے اشیاء خوردونوش مہیا کی جائیں
