چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے حسن آباد ہنزہ کا متاثرہ پل اور ٹریفک کی بحالی کے سلسلے میں چیئرمین این ایچ اے اور ایف ڈبلیو اتھارٹی سے رابطہ کیا

Spread the love

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے حسن آباد ہنزہ کا متاثرہ پل اور ٹریفک کی بحالی کے سلسلے میں چیئرمین این ایچ اے اور ایف ڈبلیو اتھارٹی سے رابطہ کیا اور چیئرمین این ایچ اے نے مکمل یقین دہانی کرائی ہے کہ ہنگامی طور پر پل کی بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے حسن آباد پل کی فوری بحالی کیلئے سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان،کمشنر گلگت اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹریفک کی بحالی کے لئے جلد سے جلد اقدامات کیے جائیں اور مسافروں کو کو پہنچنے والی تکلیف کا جلد ازالہ کیا جائے

سیلابی ریلے کے باعث ضلع ہنزہ کے گاؤں حسن آباد پل کو نقصان پہنچنے کے باعث ہر قسم کی ٹریفک معطل

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے سیاح اور دیگر مسافر حضرات کو سفر سے گریز کرنےکی ہدایت

ہنزہ،اپر ہنزہ اور دیگر مقامات سے گلگت آنے والے سیاح اور مسافروں سے سفر نہ کرنے کی ہدایت

گلگت اور دیگر اضلاع سے ہنزہ جانے والے مسافر اور سیاح سفر نہ کریں
سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان

سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان کی متعلقہ اداروں کو متاثرہ پل کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت

حسن اباد شیشپر گلیشیر سے پانی کا اخراج شروع ہو گیاہے ڈسٹرکٹ انتظامیہ/ڈزاسٹر مینجمنٹ کے بہتر حکمت عملی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔

حسن آباد ایمرجنسی پل انسٹال کرنے کے لیے ٹیمیں روانہ ھیں جلد انسٹال شروع کریں گے
ڈسٹرکٹ انتظامیہ ہنزہ

گلگت کی طرف سفر کرنے والے مسافر متبادل راستہ گنش سے ھوتے ھوئے نگر سے جا سکتے ھیں
ڈسٹرکٹ انتظامیہ ہنزہ

حسن اباد پل ٹوٹ چکا ہے اس لیے کے کے ایچ کو مکمل بند کر دیا گیا ہے
ڈسٹرکٹ انتظامیہ ہنزہ

عوام الناس کے حفاظت کے پیش نظر حسن اباد کے مقام پر کے کے ایچ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے شام 4 بجے تک بند کر دی گئی ہے متبادل راستہ اختیار کریں ۔
ضلعی انتظامیہ ہنزہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں