(دینہ نمائندہ خصوصی)
دینہ کے نواحی علاقہ کلرہ میں 18 سالہ نوجوان فسٹ ایئر کا طالب علم شہباز علی ولد محمد شفیق جو کہ راولپنڈی سے کلرہ میں اپنے ننہال میں عید کرنے کی غرض سے آیا ہوا تھا اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ منی ڈیم میں نہانے کی غرض سےگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہباز علی کو تند و تیز لہروں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور زندگی کی بازی ہار گیا اہل علاقہ نے 1122 کو فوری طور پر اطلاع دی جنہوں نے تالاب سے شہباز کی میت نکال کر ورثاء کے حوالے کردی یہ خبر اہل علاقہ میں آگ کی طرح پھیل گئی ہر آنکھ اشک بار تھی جبکہ والدین اور رشتہ داروں پر غشی طاری ہو گئی۔ شہباز علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں اہل علاقہ کی ممتاز سیاسی سماجی کاروباری مزہبی تنظیموں صحافی برادری سرکاری ملازمین اور ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔