گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے مقصد کو پوراکرنے کیلئے ہمیں اسکی اہمیت کو سمجھنا پڑے گا آلودگی سے پاک گلگت شہر کیلئے صفائی آگاہی مہم وقت کی ضرورت ہے اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ گلگت، ذمہ دار سرکاری اداروں اور تاجر برادری کیساتھ ملکر شہر کی خوبصورتی یقینی بنانے کیلئے صفائی مہم ریلی کا انعقاد کرے گی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے دونوں مساجد سے اعلانات کئے جائیں گے جمعہ کے صبح 10 بجے بے نظیر چوک شاہی پولو گراونڈ سے ریلی کا آغاز ہوگا اور یادگار چوک پہنچ کر ریلی اختتام پذیر ہوگی ریلی کے آخر میں ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ اور دیگر عمائدین خطاب کریں گے۔ صفائی نصف ایمان ہے صفائی کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اپنے آفس میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلے میں محکمہ تعلیم، محکمہ ماحولیات،نمبرداران اور و تاجر برادی کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈگرین پاکستان منصوبے کی تکمیل کیلئے ہمیں سب سے پہلے شہر کو صاف ستھرا رکھنا پڑے گا جس کیلئے ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ گلگت مشترکہ کردار ادا کررہی ہیں اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات اور،محکمہ تعلیم کی سفارشات شہر کی خوبصورتی کیلئے معاون ثابت ہونگی، عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہ رکھنے کیلئے سول سوسائیٹی، بوائے سکاوٹس، تاجر برادری، سرکاری و غیر سرکاری ادار وں سے منسلک شخصیات اہم کردار ادا کریں گی امید ہے مختلف سیاسی تنظیمیں بھی ریلی میں شریک ہوکر کلین اینڈ گرین پاکستان کے عظیم مقصد کے حصول میں جاری کوششوں کو کامیاب کرنے کیلئے اپنا فریضہ بطریق احسن ادا کریں گے۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر میں صاف ستھرے ماحول کی دستیابی کیلئے صفائی مہم کا کامیاب بنائیں، آئے صحت مند ماحول کے قیا م کیلئے اپنی زمہ داریوں کو فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔ اس سے قبل اجلاس میں شرکاء نے اپنی اپنی رائے کا ظہار کیا۔ اور مشترکہ طور پر صفائی واک پر متفق ہوکر مشترکہ ریلی کے انعقاد پر زور دیا گیا، اسی طرح آج جمعہ کے روز صبح دس بجے بے نظیر چوک سے اتحاد چوک تک کلین اینڈ گرین آگاہی واک کیا جائے گا
