دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ریکوری کرین مسافر بس سےٹکرانے سے 22 سالہ نو جوان جاں بحق

Spread the love

دینہ (نمائندہ خصوصی) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ریکوری کرین مسافر بس سے جا ٹکرائی، بس میں سوار 22 سالہ نو جوان جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 2 شدید زخمی، ریسکیو1122نے طبی امداد کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ بکڑالہ کے مقام پر ریکو ری کرین ایک گاڑی کو ریکور کرتے ہو ئے مسافروں سے بھری بس نمبری K-7163سے جا ٹکرائی، جس سے بس میں سوار 22سالہ نو جوان مو قع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 2افراد یاسر محمود ولد محمد شریف سکنہ منڈی بہاوالدین، شہناز بیگم محمد شریف شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی،جاں بحق ہو نے والے نو جوان اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں