تحریک انصاف کے قائد عمران خاں کی طرف سے لانگ مارچ کی کال پر وزیرآباد شہر میں چند متحرک اشخاص زیر زمین چلے گئے

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) تحریک انصاف کے قائد عمران خاں کی طرف سے لانگ مارچ کی کال پر وزیرآباد شہر میں چند متحرک اشخاص زیر زمین چلے گئے ھیں اور عوام میں کوئی جوش وجزبہ دیکھنے میں نہیں آرہا کاروبار زندگی معمول کے مطابق جاری ھے پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ھیں اور مختلف راستوں پر رکاوٹیں لگا کر راستے بلاک کر دیئے گئے ھیں. امتحان ملتوی کر دئیے گئے ھیں زیادہ تر تعلیمی ادارے بند ھیں. پی ٹی آئی کے راہنماؤں کی طرف سے کوئی اہم ریلی نظر نہیں آرہی. وطن دوست عناصر کی رائے کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی دونوں فریق اپنے آقاوں کے ایجنڈے کے مطابق ملک کو تباہی کے دھانے پر لے آئے ھیں اور افراتفری کے ذریعے خانہ جنگی کا ماحول پیدا کر دیا گیا ھے.انہوں نے قومی سلامتی کے اداروں سے اپیل کی ھے کہ وہ غیر جانبداری کا موقف چھوڑ کر وطن کی سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان دشمن طاقتوں کے مفاد کے لئے کام کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں