دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر نا معلوم افراد نے بڑی بے دردی سے ٹیچرکو قتل کر کے لا ش پھینک کر فرار

Spread the love

دینہ (نمائندہ خصوصی) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر نا معلوم افراد نے بڑی بے دردی سے ٹیچرکو قتل کر کے لا ش پھینک کر فرار، اطلاع ملتے ہی پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے قریب جی ٹی روڈ ڈومیلی موڑ کے مقام پر نا معلوم افراد نے بڑی بے دردی سے 40سالہ شخص رفاقت علی ولد محمد غضنفر سکنہ تاجو جھنگی ڈاکخانہ حامد جھنگی گو جر خا ن کو قتل کر کے لاش کو جی ٹی روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے، بتایا جا تا ہے کہ جاں بحق ہو نے والا شخص رفاقت علی کے گو رنمنٹ سرور شہید بوائز ڈگری کالج گجرخان میں پنجابی کے ٹیچر تھے، لو گوں کی اطلاع پر پیٹرولنگ پو لیس چک مہیوں اور دیگر پو لیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کر کا روائی شرو ع کردی، جاں بحق ہو نے والے شخص رفاقت علی کی جیب سے شناختی کارڈ ملنے پر شناخت ہو ئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں