دینہ (نمائندہ خصوصی) دینہ میں آشنا کے ساتھ مل کر ٹیچر خاوند کو بے دردی سے قتل کرنے والی ملزمہ عاشق سمیت گرفتار، ملزمہ نے خاوند کو قتل کر نے کے بعد نعش کو قریبی جنگل میں پھینک کر فرار ہو گئی تھی، پولیس نے ملزمان کو 24گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے قریب جی ٹی روڈ ڈو میلی مو ڑ کے قریب رفاقت علی ولد محمد غضنفر علی ساکن تاجو جھنگی گجرخان ضلع راولپنڈی کی تشدد زدہ لاش قریبی جنگل سے ملی، جس پر پو لیس تھانہ دینہ نے نعش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی تھی اور کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سر کل خالدمحمود ایس ایچ او تھانہ دینہ انسپکٹر محمد شریف اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، جنہوں نے مو قع سے تمام شوائد اکٹھے کر کے قتل میں ملوث مقتول کی بیوی بشریٰ ازرم ولد ازرم حسین اور اس کے آشنا ندیم احمد ولد مشتاق احمد ساکن مو ہڑہ ملکاں گجر خان جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومن انٹیلی جینس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہو ئے 24گھنٹے کے قلیل وقت میں دو نوں کو گرفتار کر لیا۔
