عوامی مسائل پر توجہ دینا حکومت وقت کی اہم زمہ داری بنتی ہے۔نازمین اختر

Spread the love

حکومت بیماری کا شکار مریضوں کو بروقت علاج فراہم کرنے میں کردار ادا کریں۔ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی پشاور ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

پشاور(چیف اکرام الدین) پشاور ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی نازمین اختر ایڈوکیٹ نے کہا کہ عوامی مسائل و مشکلات پر توجہ دینا حکومت وقت کی اہم زمہ داری بنتی ہے کرونا وائرس عالمی وبا کے موقع پر ملکی عوام کے ساتھ بھرپور تعاون ہونا چاہیے کیونکہ اس وقت عوام ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہے عوام کو ریلیف اور تحفظ دینے کیلئے حکومت وقت اہم اقدامات کریں زیادہ تر عوام کرونا کے خوف کی وجہ سے ہسپتال جانے سے قاصر ہیں کیونکہ ہسپتال میں مریض کو کرونا وائرس کے کھاتے میں ڈال دیتے ہے جو مریض کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں بہت ایسے مریض موجود ہے جو کرونا وائرس کے کھاتے میں ڈالنے کی وجہ سے خوف زادہ ہے اپنے علاج کیلئے ہسپتال نہیں جا سکتے خدارا اللہ سے ڈرو عوام کے ساتھ یہ ظلم بند کریں قیامت کے دن اللہ کو جواب بھی دینا ہے پشاور ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی محترمہ نازمین اختر ایڈوکیٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت عوام کے تحفظ کیلئے اہم اقدامات کریں اور بیماری میں مبتلا مریضوں کو بروقت علاج فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ بیماری میں مبتلا مریضوں کو صحت یابی مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں