فنکار برادری حکومتی امدادی فنڈ سے محرومی کا شکار ہے۔آصف خان

Spread the love

حکومت وقت فنکار برادری کے مسائل و مشکلا کو بروقت حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔فلم و ڈرامہ کے مشہور سٹار

جرمن(چیف اکرام الدین)خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے فلم و ڈرامہ کے مشہور سٹار آصف خان نے کہا کہ فنکار برادری حکومتی امدادی فنڈ سے محرومی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جاری کرونا وائرس وبا اور آفت کی وجہ سے لوگ روزگار سے محرومی کا شکار ہے کرونا وائرس کی وجہ ملکی عوام ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہے روز بروز کرونا وائرس میں اضافہ ہو رہا ہے جو انسانیت کیلئے خطرناک ہو سکتا ھے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس وبا کی وجہ سے ایک طرف روزگار بند ہے دوسری طرف وزیر اعظم کے احساس اور ریلیف فنڈز سے فنکار برادری وہ طبقہ ہے جنہوں نے فن کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور آج وہ فنکار برادری احساس اور دیگر امدادی فنڈز سے محرومی کا شکار ہے جو فنکاروں کے ساتھ نا انصافی و ظلم ہے۔حکومت وقت نے فنکاروں کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ابھی تک کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گیے انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت وقت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو حکومت وقت کیلئے سوالیہ نشان ہے معروف فلم اور ڈرامہ کے مشہور سٹار آصف خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت فنکاروں کو احساس اور دیگر امدادی پیکیجز و فنڈز مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ فنکاروں کی مسائل و مشکلات حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس وبا اور آفات سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد متاثر اور لاکھوں افراد جاں بحق ہوئے معروف فلم اور ڈرامہ سٹار آصف خان نے مزید کہا کہ عوام سے مطالبہ ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے تدابیر پر عمل کرنا از حد ضروری ہے تا کہ کرونا وائرس جیسے عالمی وبا اور آفات سے انسانیت کو نجات مل سکے آصف خان نے مزید کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ 50 سال سے شوبز انڈسٹریز میں خدمت سرانجام دینے والے اداکاروں کو توجہ دینے میں حکومت وقت اہم کردار ادا کریں کیونکہ پرانے زمانے کے اداکاروں کی طرف حکومت وقت کی کوئی توجہ نہیں ہے جو اداکاروں کےساتھ کسی ظلم سے کم نہیں اداکاروں کو توجہ دینا حکومت کی اہم زمہ داری بنتی ہے لیکن حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے فنکار برادری شدید مسائل و مشکلات سے دوچار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں