وزیرآباد سرکاری کالونی میں گھوڑوں کا اصطبل قائم کر دیا گیا

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) سرکاری کالونی میں گھوڑوں کا اصطبل قائم کر دیا گیا. ہسپتال انتظامیہ بے بس ھو گئی. تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال وزیرآباد کی سٹاف نرس تسمیہ اپنے ذاتی مکان تاج گارڈن میں شفٹ ھو چکی ھے اور اس کے بیٹے جیری شاہ نے ہسپتال کے سرکاری کوارٹر پر بے جا قبضہ کر کے وھاں گھوڑوں کا اصطبل قائم کر دیا ھے.جہاں ھسپتال کالونی میں غیر متعلقہ افراد گھڑ سواری کا شوق پورا کرتے ھیں. ہسپتال میں تعینات متعدد نرسز اور دیگر سٹاف کالونی میں رھائش نہ ملنے کی بنا پر مختلف مقامات پر کرائے کے مکانوں میں دھکے کھا رہے ہیں جبکہ ہسپتال کالونی کے متعدد کوارٹرز پر غیر متعلقہ افراد نے بے جا قبضہ جما رکھا ھے. تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال وزیرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر وقاص اعظم کا موقف ھے کہ وہ قبضہ مافیا کے سامنے بے بس ہیں.ہسپتال کالونی میں رھائش پذیر ڈاکٹرز، نرسز،اور دیگر ملازمین نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ھے کہ ہسپتال کالونی میں اصطبل بنانے والے عناصر کے خلاف فوری ایکشن لیکر کوارٹر واگزار کرایا جائے اور سرکاری رھائش گاھوں کو تمام بے جا قابضین سے واگزار کرا کے مستحق سٹاف کو الاٹ کئے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں