وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) موسم برسات میں پانی کے بہاو کو بہتر بنانے کے لئے بلدیہ وزیرآباد نے ابھی تک کوئی موثر اقدامات نہ کئے ھیں.سرکلر روڈ اور ماڈل کالونی سے نالہ پلکھو تک جانے والے دونوں نالے کوڑا کرکٹ سے لبالب بھرے ھوئے ہیں اور تجاوز کنندگان نے آبی راستے مسدود کر دیے ہیں معمولی بارش سے ہی نشیبی علاقے پانی سے بھر جاتے ھیں اور موسلا دار بارشوں سے شہر کے ستر فی صد علاقے جن میں ماڈل کالونی،حاجی پورہ،جناح کالونی، پیر مٹھا روڈ،موتی بازار، بنک روڈ، کچہری روڈ،کریم پورہ،سینما روڈ، میانی محلہ اور دیگر ملحقہ آبادیاں ندی نالوں کا روپ دھار لیتی ہیں مگر بلدیہ حکام نے ماضی کی طرح اب بھی غفلت کی چادر اوڑھ رکھی ھے. شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ھے کہ آبی مصیبت سے نمٹنے کے لئے ھنگامی پلان پر عمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جانی اور مالی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے.
