ڈسٹرکٹ بار ایشویشن جہلم کے سینئر ممبران نے ڈسٹرکٹ لیول پر بننے والی وومن ونگ عہدیداران کو مبارکباد پیش کی

Spread the love

ڈسٹرکٹ بار ایشویشن جہلم کے سینئر ممبران اور ILF کے صدر چوہدری نوید، جنرل سکریڑی یاسر علی قریشی، چوہدری زاہد اوف مونن، چوہدری زین مظہر، راجہ اسامہ ، تصدق، تنویر جنجوعہ ،عاصم ڈار اور دیگر وکلا نے ڈسٹرکٹ لیول پر بننے والی وومن ونگ عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔


انصاف لائرز فورم جہلم کے صدر چوہدری نوید احمد صاحب نے محترمہ رشیدہ عزیز صاحبہ کی سرگرمیوں کو سراہا اور ان کو پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ ڈسٹرکٹ جہلم کی صدر بننے پر مبارکباد پیش کی۔ مزید نوید احمد ایڈووکیٹ صاحب کا کہنا تھا کہ یہ بات ہمارے وکلاء فورم کے لئے اور بھی زیادہ خوشی کا باعث ہے کہ ایڈووکیٹ شازیہ صاحبہ اور ایڈووکیٹ مستورہ صاحبہ وکلاء برادری کا حصہ ہیں اور پاکستان کی تاریخ بدلنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ تمام عہدیداران پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ ڈسٹرکٹ جہلم جن میں صدر رشیدہ عزیز
سینیر وائس پریزیڈنٹ شازیہ نئیر
وائس پریزیڈنٹ مستورہ بیگم
وائس پریزیڈنٹ شاہدہ شاہ
سعدیہ خان راجہ جنرل سیکرٹری
کاشفہ فرخ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری
رخصانہ حمید،امرین ملک،فرح خان،فرخندہ ملک ڈپٹی جنرل سیکریٹری
فوزیہ سلیم انفارمیشن سیکرٹری شہر بانو فائنانس سیکرٹری ہیں کو بہت بہت مبارکباد، امید کرتے ہیں آئندہ آنے والے ایام میں تمام ٹیم مل کر نہ صرف خان صاحب بلکہ پاکستان کی کامیابی کے لئے کام کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں