کھیوڑہ ( راشدخان )
وزیراعظم پاکستان کے منتخب ہونے سے پہلے کے بلند و بانگ دعوے اور موجودہ کم وبیش دو سالہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان سے تعلق رکھنے والے ضلع جہلم کے معروف سینئر صحافی و تجزیہ نگار صفر علی خان نے ملک کی سیاسی صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل عوام کو تبدیلی کے سبز باغ دیکھانے والے حقیقت میں ناکام ہوچکے ہیں محترم عمران صاحب ٹی وی شوز میں کہا کرتے تھے کہ فلاں بندے کو میں چپڑاسی نہیں رکھوں گا خدا کرے فلاں جیسا سیاستدان مجھے زندگی بھر ملے ان کو وزارت ریلوے دے رکھی ہے جس جماعت بارے کہا کہ یہ ڈاکو اور قاتل لیگ ڈیکلیئر ہیں وہ سینیٹ اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں جس نے بھیک مانگنے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دی اس نے چند ماہ بعد کشکول پکڑ لیا پچاس لاکھ گھر پچاس لاکھ نوکریوں کے لولی پاپ یہ سب کیا تھا اب کیا ہو رہا ہے چند منٹ پہلے خبر آتی ہے کاروباری مراکز نو تا پانچ ایک گھنٹے بعد آٹھ سے سات کا نوٹیفکیشن سب سمجھ سے باہر ہیں پورے ملک میں عجب کیفیت طاری ہے جبکہ علاقائی سیاسی صورتحال بھی بہت بدل چکی ہے گلیاں نالیاں اور چھوٹی چھوٹی لنک روڈز بنا کر عوام سے داد وصولی ایک جنرل کونسلر لیول کے کام ہیں وزیراعظم سے بہت زیادہ قربت اور داد وصول کرنے والے عوامی نمائندوں کو تو حلقہ کو پیرس بنا دینا چاہیے الیکشن سے پہلے سب سے زیادہ ڈیول کیرج وے کا شور مچانے والے تاحال اس کی مرمت تک نہیں کروا سکے خدا کرے نہر کا منصوبہ چک نظام پل کی طرح ہی نہ ہو اور پاسپورٹ آفس کا افتتاح جلد ہو جائے صفر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے ارد گرد جو ابھی تک منڈلا رہے ہیں اور سیلفی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں ان میں بھی اکثریت ان کے مخالفین کی ہے جنہوں نے وزیر کے تعلقات کا جعلی رعب جھاڑنا ہوتاہے یا جن کو شریکوں کے طعنوں کا خوف معروف صحافی نے کہا کہ وزیر سائینس و ٹیکنالوجی صرف چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور راجہ افتخار شہزاد کو ہی دلبرداشہ نہ سمجھیں وہ جو کچھ کر رہے ہیں اس کے اثرات بہت جلد منظر عام پر آئیں گے لوگ تاش کی بازی میں کئی مرتبہ ایک پتہ بچا کر رکھتے ہیں جبکہ سابق تحصیل ناظمین نے صرف ایک پتہ شو کیا ہے باقی سارے بچا رکھے ہیں اگر ہمارے ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے سائینس و ٹیکنالوجی نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو آنے والے انتخابات میں نہ صرف مشکلات کا سامنا ہو گا بلکہ عوام کے سامنے شدید شرمندگی کا سامنا ہو گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے اوپر نیگیٹو تنقید کی پرواہ نہیں کرتا ہر سیاسی جماعت سرکاری افسران و اہلکاروں پر جہاں منفی سرگرمیوں پر تنقید برائے اصلاح کو یقینی بنایا وہاں قابل ذکر کارنامے انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی انہوں نے آخر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا سے دعا ہے کہ عوامی درد محسوس کرنے والے حکمران اور عوامی نمائندے پاکستان سمیت ضلع جہلم کو نصیب فرمائیں آمین ثم آمین
