وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) ریٹائرڈ سکواڈرن لیڈر کو سگے بیٹے نے بھرے بازار میں ذبح کردیا.فرار کی کوشش میں ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر ریٹائرڈ سکواڈرن لیڈر وارث مین بازار وزیرآباد میں اپنے دوست کی دکان پر آ رھا تھا کہ اسکے سگے بیٹے مصطفے نے خنجر سے حملہ کرکے باپ کی شہ رگ کاٹ دی جس سے وہ موقع پر ھی جاں بحق ھو گیا.ملزم قتل کے بعد فرار ھو گیا. پولیس تھانہ سٹی کے انچارج انسپکٹر فرخ لطیف نفری کے ھمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تعاقب کر کے ملزم مصطفے کو اسلام آباد موڑ کے قریب گرفتار کر لیا. مقتول وارث نے اپنی بیوی نورین کو طلاق دے دی تھی اور اسکے سکول اور دیگر جائیداد کے متعلق تنازعہ پر دو بیٹوں سابقہ بیوی اور بیٹیوں کے ساتھ عدالتوں میں متعدد مقدمات زیر سماعت ھیں.مقتول کا بڑا بیٹا ابراھیم بھی حساس ادارے میں ملازم ھے. یہ امر قابل ذکر ھے کہ گذشتہ عیدالاضحی پر بھی مصطفے نے حملہ کر کے وارث کو زخمی کردیا تھا مگر مقتول نے بیٹے کے خلاف قانونی کاروائی سے انکار کر دیا تھا. پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا کر ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ھے
