چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کی خوشی میں پاکستان مسلم لیگ ق برطانیہ کے سینئر رہنما سید رضوان ہاشمی نے مرکزی دفتر میں پروقار تقریب کا انعقاد ۔ جس میں سینئر راہنما ق چودھری اختر ملوانہ اور دوسروں نے شرکت کی اور کیک بھی کاٹا گیا
اولڈھم (عارف چودھری)
چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کی خوشی میں پاکستان مسلم لیگ ق برطانیہ کے سینئر رہنما سید رضوان ہاشمی نے مرکزی دفتر میں پروقار تقریب کا انعقاد جس میں ، چوہدری اختر ملوانہ، چوہدری اسلم جلال -مسلم لیگ اولڈھم کے صدر وسیم اسلم -عتیق کیانی -ریاض ملک -مرتضی حسین -چودھری طاہر اور دوسرے راہنماؤں نے شرکت کی ۔۔اس موقع پر مسلم لیگ ق بر طانیہ کے سینئر راہنما ۔ چوہدری اختر ملوانہ کا کہنا تھا کہ ہم تارکین وطن عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہونا چاہیے تب ہی ملک ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے ۔ محمد عتیق الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو عمران خان کی شکل میں مسیحا ملا ہے ہم عدالت عظمیٰ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے حکومتی دباؤ کے آگے جھکنے کی بجائے حق و سچ اور قانون کی بالادستی قائم کی۔ راجہ محمد سلیم کا کہنا تھا کہ ہم چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کی مدبرانہ سیاسی سوچ اور دباؤ کے باوجود حق و سچ کے لیے ڈٹے رہنے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اسی بدولت اللہ تعالیٰ نے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ میزبان سید رضوان ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم آللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں عدالت عظمیٰ کے فیصلے نے ہم تارکین وطن کے سر فخر سے بلند کر دے ہیں پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مختصر وقت ہونے کے باوجود دعوت قبول کر کے تقریب میں شرکت کی ۔ ہم اپنے قائد چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
ن
پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے قانون کی بالادستی قائم کر کے جمہوریت کی مضبوطی اور پاکستان کے استحکام کو دوام بخشا ہے