ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے قومی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ھے،مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے قومی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ھے. انتشار کی سیاست کرنے والے ملی یکہجتی کا شیرازہ بکھیر رھے ھیں. نظریاتی ورکر مسلم لیگ کا اثاثہ ھیں. مفادات کے اثیر سیاست کاروں کا بستر گول کر دیا جائیگا. ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ نے پاکستان کے ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کے موقع پر وزیرآباد میں ایک بہت بڑے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ تحصیل وزیرآباد مسلم لیگ کے نظریاتی پختگی کے حامل لوگوں کا گڑھ ھے اور مستقبل میں ورکرز کو عزت دینے والے نمائندوں کو ہی عزت کے عہدوں سے نوازا جائیگا. کنونشن کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو معاشی اور نظریاتی تباہی کی طرف لے جانے والے اپنے ناپاک ارادوں کی تکمیل کے لئے نوجوان نسل کو گمراہی کے راستے پر لے جا رہے ہیں.عوام کو مہنگائی بےروزگاری سے دوچار کرنے والے روزانہ ایک نیا ڈرامہ تشکیل دے کر عوام دشمنی کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے تباہی کی منزل کے راہی بن چکے ہیں مگر مسلم لیگ کے جانثار ورکر منفی ایجنڈے کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے. سابق ضلعی وائس چئیرمین اعجاز احمد پرویا ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحصیل وزیرآباد کے کارکنوں نے مسلم لیگی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا ھے اور آج کے کنونشن میں کارکنوں کا جم غفیر اس بات کا مظہر ھے. اراکین صوبائی اسمبلی محترمہ طلعت شوکت منظور چیمہ، عادل بخش چٹھہ، بلال فاروق تارڑ نے اپنے خطابات میں کہا کہ عمران خاں اس ملک پر عذاب بن کر نازل ہوا تھا جس نے ملک کو معاشی اور نظریاتی طور پر کھوکھلا کر دیا اور ملک میں بدتمیزی کی سیاست کو فروغ دیا مگر پاکستان کی بانی جماعت کے جیالے ورکر پاک سر زمین کی عظمت کے تحفظ کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے. انہوں نے کہا کہ کہ حکومت مثبت انداز میں ملک کو آگے لیکر جا رہی ھے اور بہت جلد ملک و قوم کو بحرانوں کے گرداب سے نکال لیا جائیگا. تقریب سے مسلم لیگی عمائدین بریگیڈئر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین،کرنل ریٹائرڈ وقار انور شیخ ،خواجہ محمد شعیب، عمر گوندل ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا. تقریب میں مسلم لیگ ن کے ممتاز عمائدین ڈاکٹر محمد یوسف فاروق، شیخ محمد بلال،شیخ عبدالجلیل، محمد مقصود ڈار،محمد اکبر بٹ، میر عامر ایاز، وقار چیمہ، مظہر چیمہ، حافظ محمد منیر، سابق کونسلر عبدالرحمان.شیخ طارق امین خالد ایڈووکیٹ اور دیگر معززین کے علاوہ ھزاروں افراد نے شرکت کی. اس موقع پر شرکا کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں