رپورٹ چوہدری زاہد حیات
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پراجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کے آپشن پر غورکیا گیاہے
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے ضابطہ اخلاق پرعمل کرانے کی تلقین کی جائے گی، چاروں صوبوں اورآزاد کشمیرگلگت بلتستان کی سیاسی قیادت عوام کوایس او پیز پر عملدرآمد کی نصحیت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق سیاسی قیادت کے ذریعے عوام کو ایس اوپیزپرعملدرآمد کی تلقین کی جائے گی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تولاک ڈاؤن سخت کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے ملک میں کورونا کیسزکی تعداد میں ہولناک اضافہ ہے اور ایک ماہ میں مصدقہ مریض دگنے سے زائد ہوگئے ہیں ۔اور یہ وبا تشویش ناک حد تک بڑھ رہی ہے