انسان کا ظاہری وجود جو روح کے بغیر مٹی کا بت ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم انسان کا ظاہری وجود جو روح کے بغیر مٹی کا بت ہے او را سکی کوئی قدرو قیمت نہیں،اصل انسان روح ہے جسکی وجہ سے انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ ملا، جب اللہ تعالی نے انسان کا بت بنا لیا تو اس وقت فرشتوں کو سجدہ کرنیکا حکم نہیں دیا بلکہ کہا کہ جب میں اس میں روح پھونک دونگاتب تمام ملائکہ کو اسکے سامنے سجدہ کرنا ہو گا تو انسان کی اصل حقیقت روح ہے جسکی وجہ انسان کوتمام مخلوق پر اشرف المخلوقات کا درجہ ملا۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے میلاد مصطفی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ کیونکہ روح کو اللہ تعالیٰ کی ذات کی پہچان ہے جس طرح ظاہر جسم کی خوراک ہے اس کی عبادت ہے اسی طرح روح کی خوراک اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے جب روح کو خوراک ملتی ہے اور انسان کا دل زندہ رہتا ہے جس سے انسان اپنے اندر سے اپنے رب اور رسول ؐ کی پہنچان کر لیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں