جیکب آباد(نامہ نگار) جے یو آئی کی طرف سے بارش و سیلاب متاثرین میں کھاناتقسیم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جے یو آئی کی جانب سے سیلاب و بارش سے متاثرہ لوگوں میں کھانے تقسیم کیا گیا اور متاثرین کو بسکٹ اور جوس بھی دئیے گئے، جے یو آئی کی ٹیم نے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں مددپور، بھٹہ گڑہی، گلشیر کنرانی، نورواہ سمیت دیگر جگہوں پر موجود متاثرین کے پاس پہنچی جہاں انہیں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئی، جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے بتایا کہ جے یو آئی کے کارکنان اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کی مدد کررہے ہیں سڑک کے کنارے اور مختلف گاؤں میں موجود متاثرین کے پاس پہنچ کر انہیں کھانا فراہم کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ متاثرین کو علاج کی سہولیات بھی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ایک دن میں 250 سے زائد مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں ادویات دی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت انسان سخت مشکلات اور تکلیف میں ہے اس لیے تمام لوگوں کو ان کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا تاکہ ہم جلد متاثرین کی بحالی کو یقینی بنا سکیں۔
