جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم رواں ماہ صارفین کو موصول ہونے والے بجلی و گیس کے بھاری بلوں نے صارفین کے اوسان خطا کر دیئے، موجودہ مشکل صورتحال میں جب عوام کو 2وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں ایسے میں اس طرح کے بھاری بھرکم بل وفاقی اداروں کی طرف سے صارفین کو ارسال کرنا صارفین کے ساتھ سخت ذیادتی ہے، سرکاری محکموں کے افسران اپنی کرپشن کو تحفظ دینے کی خاطر سارا بوجھ صارفین پر ڈال دیتے ہیں، جس کیوجہ سے غریب، سفید پوش، دیہاڑی دار طبقہ جو کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کیوجہ سے پچھلے 3 ماہ سے گھروں کے اندر محصور ہو چکا ہے کو ہزاروں روپے کے بل بھجوانا صارفین کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے، ضلع جہلم کے صارفین نے وزیرا عظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک کورونا وائرس سے نجات نہیں ملتی اس وقت تک گیس اوربجلی کے بل آدھے کئے جائیں کیونکہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کیوجہ سے تعمیراتی و کارروباری سرگرمیاں معطل ہیں ایسے حالات میں شہریوں کو ہزاروں روپے کے بل بھجوانا صارفین کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے، حکومت صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے اور صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ صارفین حکومتی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
