وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار وطن کے نونہال مستقبل کے روشن ستارے ہیں. پاکستانیوں کا جذبہ قابل مثال ہے. ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے لیفٹیننٹ سالار نے ایس زیڈ الہی ماڈل سکول وزیرآباد کے سٹوڈنٹس اور اساتذہ کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان پاک فوج کے حوالے کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا. پرنسپل میجر ریٹائرڈ طارق محمود،سینئر کوآرڈینیٹر سعدیہ ملک اور سٹوڈنٹس کے پروکٹر محمد کاشف جاوید ملک نے کہا کے مصیبت سے دوچار ہم وطنوں کی داد رسی میں پوری قوم پاک فوج کی شریک کار ہے.اس موقع پر چاول،چینی،آٹا،دالیں،کوکنگ آئل،رضائیاں،بستر،پارچات اور لاکوں روپے مالیت کا دیگر ضروریات زندگی پر مشتمل سامان پاک فوج کے جوانوں کے حوالے کیا گیاجو سندھ کے علاقہ چھور میں ضرورت مند خاندانوں کی اعانت کے لئے روانہ کر دیا گیا. اس موقع پر سٹوڈنٹس نے پاک فوج کے جوانوں کا پرتپاک استقبال کیا.
