ماسک کے بغیر ڈیوٹی پر بیٹھاپرچی دینے والا ملازم مریضوں کو ماسک کے بغیر پرچی دینے سے انکاری عملہ کی لاپرواہی سے علاقہ ہڑپہ میں کرونا پھیلنے کا خدشہ ۔ڈپٹی کمشنر اور سی او ہیلتھ ساہیوال فوری نوٹس لیں
ہڑپہ (چوہدری آصف ندیم سے ) تفصیلات کے مطابق دیہی مرکز صحت ہڑپہ شہر کے عملہ نے حکومتی احکامات کو مکمل نظرانداز کرتے ہوئے آنے والے والے مریضوں کوحکومت کی طرف سے بنائے گئے ایس اوپیز پر100% عمل کرنے کی ھدایت جبکہ پرچی دینے والے ملازم۔سمیت دیگر عملہ ہاتھوں پر گلوز اور ماسک۔پہنے بغیر ہی مریضوں کو ٹریٹ کرنے میں مصروف عمل ہے ہسپتال کےملازمین کا یہ عمل علاقہ ہڑپہ شہر اور گردونواح کے لوگوں میں کرونا پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے المیہ تو یہ ہے لوگ جن کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں دراصل وہی غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریضوں کو موت کے منہ میں۔دھکیلنے کا باعث بھی بن رہے ہیں عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور سزائیں دینے کے اعلانات کررہی ہے تو دوسری طرف سرکار کے اپنے ہی ملازم قانون شکنی کے ساتھ ساتھ لوگوں۔کی زندگیوں سے کھیلنے کا کھیل کھیل رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اور سی او ہیلتھ ساہیوال سے مطالبہ کرتے ہوئے انکا مزید کہنا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف بھی کاروائی کی جا ئے ۔