تھانہ غلہ منڈی پولیس نے بین الصوبائی گینگ کوگرفتار کرکے نقد رقم طلائی زیورات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمد کرلیا

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم۔تھانہ غلہ منڈی پولیس نے بین الصوبائی گینگ کوگرفتار کرکے نقد رقم طلائی زیورات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمد کرلیا ۔پولیس

ساہیوال ۔ ڈی پی اوساہیوال امیر تیمور بزدار کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی سٹی سرکل ملک تصور حسین کی زیر نگرانی ایس ایچ او غلہ منڈی رانا آصف سرور اور انکی ٹیم نے ساہیوال میں گھروں میں وارداتین کرنے والے خطرناک اور بین الصوبائی ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا۔پولیس

ساہیوال ۔گرفتار ہونے والوں میں سرغنہ عابد عرف عابی اوڑھ ۔ظفر عرف ظفری اوڑھ۔شاہنواز اور اکرم جوئیہ شامل ہیں۔پولیس

ساہیوال ۔ ڈاکووں کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی۔طلائی زیورات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔پولیس

ساہیوال ۔ ڈکیت گینگ کار پر آکر دن دیہاڑے گھروں میں گھس کر وارداتیں کرتے تھے ڈاکووں نےساہیوال کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی درجنوں وارداتوں کا بھی اعتراف کیاہے ۔پولیس

ساہیوال ۔چاروں ڈکیت ریکارڈ یافتہ ہیں پنجاب کے مختلف تھانوں میں انکے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں جبکہ یہ ڈکیت گینگ پنجاب کے مختلف اضلاع وہاڑی ۔پاکپتن ۔گوجرانوالہ ۔ودیگر اضلاع کی پولیس کوبھی مطلوب ہیں۔پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں